18 مارچ، 2007، 3:53 PM

جرمنی

یورپ میں امریکی میزائل ڈیفنس سسٹم پر روس کے بعد جرمنی نے بھی شدیدتنقیدکی ہے

یورپ میں امریکی میزائل ڈیفنس سسٹم پر روس کے بعد جرمنی نے بھی شدیدتنقیدکی ہے

روس کے بعد جرمنی نے بھی امریکی میزائل ڈیفنس سسٹم پر تنقید کرتے ہوئے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اس سے یورپ میں ہتھیاروں کی نئی دوڑ شروع ہوجائے گی

مہرخبررساں ایجنسی کے مطابق جرمنی کے وزیر خارجہ فرنک والٹراسٹائن مائر نے جرمن اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جرمنی کی اولین ترجیح تحفیف اسلحہ ہے اور وہ یورپ میں اسلحے کی نئی دوڑ کاہرگز خواہاںنہیں ہے انہوں نے امریکہ اور روس کی حکومتوں پر زور دیا کہ وہ سرد جنگ دور کے رویوں سے اجتناب کریں۔ جرمن وزیر خارجہ نے کہا کہ یورپ اور نیٹو کو امریکی میزائل ڈیفنس سسٹم کے معاملے پر متحد رہنا چاہیے۔اس سے قبل روس نے بھی امریکہ کی جانب سے پولینڈ اور چیک ری پبلک میں میزائل ڈیفنس سسٹم نصب کرنے کے منصوبے پر تشویش کا اظہار کیا تھااور واشنگٹن کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا لیکن امریکہ نے یہ کہہ کر روس کی تشویش کا مسترد کردیا تھا کہ اس سے روس کو کوئی خطرہ لاحق نہیں ہے

News ID 462393

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha